پاکستان میں کروڑوں فون ناکارہ ہونے کا خدشہ

ایس آر او جاری، فون کی تصدیق و رجسٹریشن کیلیے مہلت بڑھائی جائے، الیکٹرانکس ڈیلرز

جمعرات تک ایس آراو جاری نہ کیا تو تاجربرادری احتجاج پرمجبور ہوگی، صدر محمد رضوان۔ فوٹو: فائل

استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد کے لیے پالیسی اور ایس آر او جاری نہ ہونے سے کروڑوں موبائل فون ناکارہ ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون کی تصدیق اور رجسٹریشن کے خودکار نظام کے تحت دی جانے والی مہلت میں اضافے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد کے لیے پالیسی اور ایس آر او فی الفور جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور مزید تاخیر کی صورت میں موبائل فون کی ملک گیر خریدوفروخت بند کرنے کا الٹی میٹم دیا۔

انھوں نے کہا کہ ڈیلرز اور دکانداروں کے پاس کروڑوں روپے مالیت کے استعمال شدہ موبائل فون موجود ہیں جو 3 رو ز کی قلیل ترین مہلت میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتے، اگر پی ٹی اے اور حکومت نے تاجروں کو معاشی نقصان سے بچانے کے لیے مہلت میں اضافہ نہ کیا تو عوام اور تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔


محمد رضوان کاکہنا تھاکہ حکومت سے مذاکرات کے باوجود تاحال پرانے موبائل کی درآمدکا ایس آر اوجاری نہ ہوسکا جبکہ نئے موبائل فون پر درآمدی ڈیوٹی 50فیصد تک بڑھادی گئی جس سے عوام کے لیے موبائل فون مزید مہنگے ہوگئے، ان کاکہنا تھاکہ حکومت نے جمعرات تک ایس ار اوجاری نہ کیاتو ملک بھرمیں تاجربرادری احتجاج کرنے پرمجبور ہوگی۔

انھوں نے مطالبہ کیاکہ پی ٹی اے کے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کو نے ایس آر اوجاری کرنے تک معطل کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

محمد رضوان نے کہا کہ موبائل فون کے ڈیلرز پی ٹی اے کی ٹائپ اپروول کی شرط مسترد کرتے ہیںجی ایس ایم اے سے تصدیق شدہ موبائل فون کی امپورٹ کی اجازت دی جائے۔

 
Load Next Story