یوگنڈا میں امریکی این جی او کی بس کھائی میں گر کر تباہ 19 مسافر ہلاک

تیز رفتاری کے باعث بس کھائی میں جاگری تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس

تیز رفتاری کے باعث بس کھائی میں جاگری تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

یوگنڈا میں امریکی این جی او کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا میں مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 19 مسافر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بس میں پھنسے زخمیوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا، 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک امریکی این جی او سے تھا، ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔
Load Next Story