حکومت کا یکم جنوری کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان
مہمند ڈیم منصوبے كو 5 سال سے كم عرصے میں مكمل كریں گے، چیئرمین واپڈا
حکومت نے یکم جنوری کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین واپڈا كے ہمراہ اسلام آباد میں پریس كانفرنس كرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے كہا کہ مہمند ڈیم كے سنگ بنیاد ركھنے كی تقریب یكم جنوری كو كریں گے، پانی اپنا راستہ بناتا ہے، اس فیصلے كو آنے والی نسلیں یاد ركھیں گے، 54 سال سے حل طلب مہمند ڈیم كا مسئلہ ہمارے دور میں حل ہوا ہے جس پر اللہ كا شكر ادا كرتا ہوں، مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی اور پشاور كو پینے كے لئے وافر پانی دیں گے جب كہ 17 ہزار زرعی زمین كو ہریالی كی طرف لے جائیں گے۔
فیصل واوڈا نے كہا کہ مہمند ڈیم كے لیے فی الحال عالمی بینكوں كی ضرورت نہیں، ماضی میں كک بیكس لینے كے لیے نا اہل لوگ منصوبوں كے سربراہ لگائے گئے، میں ماضی كے حكمرانوں كو كہنا چاہتا ہوں ایک منسٹر ان كے اعصاب پر حاوی ہو گیا ہے، ماضی كے حكمرانوں كو فیصل واوڈا وہاں دھكیلے گا جہاں ان كو جگہ بھی نہیں ملے گی، عمران خان نے سب سے مشكل منسٹری دی، لیكن ہم كامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے كہا کہ كراچی كا پانی كا مسئلہ مجھے یاد ہے لیكن 68 سال كا گند 68 دن میں صاف نہیں ہوسكتا، پچھلی حكومت خزانے خالی كركے گئے، نواز شریف كو پنجاب كے سب سے بڑے ڈاكو كا خطاب ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ كا شكریہ ادا كرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردی كا مسئلہ حل كیا۔
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے كہا کہ مہمند ڈیم 800 میگاواٹ بجلی پیدا كرے گا، یہ ڈیم مہمند كی 18 ہزار ایكڑ بنجر زمین كو سیراب كرے گا، پشاور چارسدہ میں سیلاب كے خطرات باكل ختم كردے گا، مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم میں كنسلٹینسی پاكستانی فرمز كے پاس ہوگی، عالمی كمپنیوں پر پاكستان كا انحصار كم ہو جائے گا۔
چیئرمین واپڈا نے بتایا كہ منصوبے كے لئے، وزارت، پاک فوج اور عدلیہ كی سپورٹ رہی ہے، اس منصوبے كو 5 سال سے كم عرصے میں مكمل كریں گے، مہمند ڈیم كے لیے وفاقی حكومت 5 سال تک 17 سے 18 ارب روپے سالانہ دے گی جب كہ واپڈا كمرشل فنانسنگ بھی كرے گا۔