بھارت کی کوچنگ مارک کولز اپنا خواب پورا نہ کر سکے

پاکستانی ٹیم کے کوچ درخواست دینے کے بعد شارٹ لسٹ،انٹرویو سے قبل دستبردار

پاکستانی ٹیم کے کوچ درخواست دینے کے بعد شارٹ لسٹ،انٹرویو سے قبل دستبردار۔ فوٹو: فائل

پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز بھارت کیلیے کام کرنے کا خواب پورا نہ کرسکے، کوچنگ کیلیے درخواست دی اور شارٹ لسٹ بھی ہوگئے۔

مارک کولز کا پی سی بی کے ساتھ 2020 تک معاہدہ ہے،بھارت نے ویمنز کوچ کا تقرر کرنے کیلیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں،پاکستانی ٹیم کے ساتھ منسلک مارک کولز کی درخواست بھی بی سی سی آئی کو موصول ہوئی،وہ شارٹ لسٹ بھی ہو گئے،ان سے انٹرویو کیلیے رابطہ تک کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے بھارتی ویمنز کوچ کیلیے مارک کولز کی درخواست جمع کرائی تاہم انٹرویو کیلیے رابطہ کرنے پر واپس لے لی تھی۔


دوسری جانب مارک کولز کا کہنا ہے کہ درخواست کا جمع ہونا کسی تیسرے فریق کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ اپنے معاہدے پر قائم اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لانے کیلیے پُرعزم ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں درخواست سے دستبردار ہوچکا اور اس حوالے سے صورتحال کے بارے میں پی سی بی کو پہلے ہی بتا دیا تھا،یہ بات دونوں ملکوں کے بورڈز کے علم میں تھی۔

یاد رہے کہ مارک کولز کا پاکستان ویمنز ٹیم کیلیے تقرر گزشتہ سال ستمبر میں آزمائشی طور پر کیا گیا تھا، بعد ازاں ان کے ساتھ 2020تک کا معاہدہ کرلیا گیا، نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن سے تعلق رکھنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کی ابھی تک قومی ویمنز ٹیم کیلیے کوئی افادیت نظر نہیں آئی۔
Load Next Story