بھارت کا ویسٹ انڈیز پر پلٹ کروار 102 رنز سے چت کردیا

بونس پوائنٹ بھی مل گیا، میزبان سائیڈ171 پر ڈھیر، بھونیشور اور یادیو کی 3،3 وکٹیں

ٹرائنگولر سیریز: ویسٹ انڈین پلیئر سنیل نارائن کا آف ڈرائیو، بھارت کیخلاف انھوں نے 21 رنز بنائے۔ فوٹو : اے ایف پی

ٹرائنگولر سیریز میں بھارت نے ویسٹ انڈیز پر پلٹ کر وار کرتے ہوئے 102 رنز سے چت کر دیا، بارش سے متاثرہ مقابلے میں مہمان سائیڈ کو بونس پوائنٹ بھی مل گیا۔

39 اوورز میں 274 کا نظر ثانی شدہ ہدف پانے والی میزبان سائیڈ 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھونیشور کمار اور امیش یادیو نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایونٹ کا پہلا میچ جیت کر فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار رکھیں، اس کیلیے ٹیم کو اتوار کے روز سری لنکا کی ویسٹ انڈیز سے شکست اور پھر آخری میچ میں خود آئی لینڈرز پر فتح درکار ہوگی۔


بھارتی قائمقام کپتان ویرت کوہلی نے اس میچ میں 83 بالز پر 102 رنز بنائے، ان کا کہنا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے زیادہ خوشی مجھے اس بات کی ہے کہ ہماری ٹیم نہ صرف جیت گئی بلکہ بونس پوائنٹ بھی حاصل کرلیا۔



دریں اثنا جمعے کی شب تاخیر سے ختم ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 312 رنز کا تعاقب شروع کیا، لیکن جب اسکور ایک وکٹ پر 52 تک پہنچا تو بارش شروع ہوگئی جس پر اسے 39 اوورز میں 272 کا نظر ثانی شدہ ہدف دیا، مگر پوری ٹیم 34 اوورز میں 171 پر رخصت ہوگئی، جونسن چارلس نے 45 رنز بنائے۔ بھونیشور اور امیش نے 3،3 جبکہ ایشانت اور جڈیجا نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story