جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی رفتار سست ہوگئی اسٹیٹ بینک

جولائی تا نومبر کے دوران جاری کھاتے کو 6ارب 9کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا، اسٹیٹ بینک

جولائی تا نومبر کے دوران جاری کھاتے کو 6ارب 9کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

ترسیلات کی آمد میں اضافے اور سروس سیکٹر کی تجارت کے خسارے میں کمی سے جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کی رفتار سست ہوگئی ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں درپیش کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.8 فیصد کے برابر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کا خسارہ جی ڈی پی کے 5 فیصد کے برابر تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا نومبر کے دوران جاری کھاتے کو 6ارب 9کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story