انڈر19کرکٹ نیوزی لینڈ نے پہلی فتح حاصل کر لی
آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست، اوپنر راکیتھا ویرا سیندرا نے 76کی اننگز کھیلی
انڈر19ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے زیر کر کے پہلی فتح حاصل کر لی۔
میزبان سائیڈ کے لیے 226 رنز کا ہدف پانا جوئے شیر لانے کے مترادف ثابت ہوا، مقررہ 50 اوورز میں اننگز 9وکٹ پر201 رنز تک محدود رہی، اس سے قبل ناقص فیلڈنگ کی بدولت مہمان ٹیم نے 9وکٹ پر 225 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، مین آف دی میچ اوپنر راکیتھا ویرا سیندرا نے ڈراپ کیچز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 76رنز اسکور کیے، تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 9وکٹ پر225رنز بنائے، کینگروز کی ناقص فیلڈنگ نے کیویز کو فائدہ پہنچایا، اوپنر راکیتھا ویرا سیندرا نے کئی ڈراپ کیچز کی بدولت 76 کی اننگز کھیلی۔
کین میک کلیور38 اور لیوکارٹر 33رنز بناکر نمایاں رہے، کیل جیمیسن نے 24رنز اسکور کیے،کیمرون ویلنٹ نے41رنز دے کر4 پلیئرز کو آئوٹ کیا، میٹ کیلی نے2 وکٹیں اپنے نام کیں، جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلوی بیٹسمینوں پر دھاوا بولے رکھا، بین میکڈرمٹ (41) اور کپتان الیکس گریگوری (26)کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت نے میزبان ٹیم کیلیے کچھ امید جگائی لیکن ان کے میدان بدر ہونے کے بعد کیوی بولرز پھر حاوی ہوگئے۔
جیک ڈوران نے54 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ہدف تک رسائی دلانے کی کوشش کی لیکن انھیں مناسب ساتھ میسر نہیں آسکا۔ ایونٹ میں چوتھے رائونڈ کی تکمیل پر بھارت10پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ یکساں طور پر4،4 پوائنٹس لے کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، پیرکو بلو شرٹس کا مقابلہ میزبان سے ہو گا، اس کے اگلے روز کیویز بھارت سے مقابلہ کریں گے، فائنل 12 جولائی کو شیڈول ہے۔