جامعات کی گریڈنگ سندھ کی5نجی جامعات کو6اسٹار کا درجہ مل گیا

6اسٹارجامعات میں اقرایونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ،کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس،زیبسٹ اورانسٹی ٹیوٹ آف بزنس شامل

14جامعات 5 اسٹار،3 ادارے 4 اسٹار اورپریسٹن یونیورسٹی3 اسٹار قرار ، یونیورسٹی آف ایسٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی جلد فعال ہوجائینگی۔ فوٹو: فائل

LONDON:
چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلوشن کمیٹی کی جانب سے صوبے کی نجی شعبے کی جامعات کے انسپکشن کے ذریعے کی گئی گریڈنگ کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے منظوری دیدی ہے۔

صوبہ سندھ کی نجی شعبے کی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کو چارٹر دینے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے قائم اس کمیٹی نے مذکورہ اداروں کی گریڈنگ برائے 2012 کی سفارشات گورنر سندھ کو پیش کی جن کا جائزہ لینے کے بعد حتمی منظوری دی گئی، گریڈنگ کے تحت 5 اداروں کو 6 اسٹار کا درجہ دیا گیا ہے، ان میں اقرا یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ، کراچی انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ٹیکنالوجی شامل ہیں، 14 اداروں کو 5 اسٹار درجہ دیا گیا ہے۔




جن میں ہمدرد یونیورسٹی، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان، گرین وچ یونیورسٹی، نیوپورٹس انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس، محمد علی جناح یونیورسٹی، اسرا یونیورسٹی، ضیا الدین یونیورسٹی، بقائی میڈیکل یونیورسٹی، جناح یونیورسٹی فارویمن، انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر، خادم علی شاہ بخاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، صفا یونیورسٹی اور انڈس یونیورسٹی شامل ہیں، دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن، کامکس انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایمرجنگ سائنسز اور پریسٹن انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو4 اسٹار کادرجہ دیا گیا ہے جبکہ پریسٹن یونیورسٹی کو3 اسٹار کادرجہ ملا ہے،امید کی گئی ہے کہ یونیورسٹی آف ایسٹ باقاعدہ فعال ہوجائے گی جبکہ نذیر حسین یونیورسٹی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انفرا اسٹرکچر تیزی سے ترقی کررہا ہے اور یہ جلد فعال ہوجائے گی۔
Load Next Story