پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

قا ئداعظم کالونی میں فاروق پٹھان گھریادکان خریدنے والوں سے بھتہ لیتاتھا،پولیس

ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،گلشن اقبال بلاک 4سے گرفتاری عمل میں آئی فوٹو: فائل

مبینہ ٹائون پولیس نے ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،ملزم قا ئد اعظم کالونی اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹائون پولیس نے گلشن اقبال بلاک 4 سردار صابر علی پارک اور بلال مسجد کے قریب سے ملزم فاروق پٹھان ولد مثل خان کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول برآمد کر لی ہے، ایس ایچ او جمال لغاری کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اورسنگین جرائم میں ملوث ہے،انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے 2012 میں مبینہ ٹائون کے ہیڈ محرر زاہد شاہ اور سپاہی مقصود مسیح کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،پولیس اہلکاروں کی سر کاری ایس ایم جی بھی لے کر فرار ہوگیا تھا۔




انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم پولیس اہلکاروں سمیت12افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، گرفتار ملزم بھتہ خوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم قا ئد آعظم کالونی اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور اگر ان علاقوں میں کوئی شخص نئی دکان ، گھر یا گاڑی خریدتا تو گرفتار ملزم ان سے بھتہ طلب کیا کرتا تھا، انھوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مبینہ ٹائون اور سچل تھانے میں متعدد مقدمات درج ہیں جن میں ملزم پولیس کو مطلوب تھا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔
Load Next Story