وفاقی کابینہ کی محسن داوڑ اورعلی وزیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت

اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ

کابینہ اجلاس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ فوٹو : فائل

وفاقی کابینہ نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ نے اجلاس کے دوران پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دی جب کہ ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے پر بھی غور کیا گیا۔


واضح رہے کہ چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا تھا جس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ لوگوں کو ای سی ایل کے ساتھ واچ لسٹ اور بلیک لسٹ پر بھی ڈالا جا رہا ہے، حمزہ شہباز، محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت اسمبلی کے ممبران کے نام ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈی جی ایف آئی اے طلب

کمیٹی کی رکن عائشہ فاروق نے کہا کہ زلفی بخاری کو ای سی ایل میں نام کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، یہ دہرا معیار کیوں رکھا گیا ہے، حمزہ شہباز پر کوئی نیب کیس نہیں اس کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا، یہ تو بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے۔
Load Next Story