پی ٹی آئی نے آصف زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر کردی
آصف زرداری کے خلاف نااہلی درخواست صرف اسلام آباد روانہ کریں گے، الیکشن کمیشن سندھ
تحریک انصاف نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن کراچی میں جمع کرادی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست جمع کرادی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں جمع کرائی۔
خرم شیر زمان پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی درخواست جمع کروانے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے، الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک نے کہا کہ درخواست سیکریٹری الیکشن کمیشن کو آپ نے خود جمع کرانا ہوگی، جس پر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ لکھ کر دے دیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک نے کہا کہ آپ بلاوجہ اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں، قانونی افسر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معاملے پر عدالتی کارروائی کا اختیار اسلام آباد کے پاس ہے اور درخواست سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام پر لکھی جائے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اصرار پر الیکشن کمیشن درخواست اسلام آباد بھیجنے پر تیار ہوگیا، الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صرف اس درخواست کو اسلام آباد روانہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس میں آصف زرداری کے امریکا میں اپارٹمنٹ چھپانے کو جواز بنایا جائے گا، ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے گوشواروں میں یہ اپارٹمنٹ ظاہر نہیں کیا، آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت تمام اثاثے ظاہر کرنا لازم ہے لہذا اثاثے چھپانے پر آصف زرداری رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آصف زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔