برطانیہ نے سخت گیر مسلمان رہنما ابو قتادہ کو واپس اردن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
اردن کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری کے بعد برطانیہ نے ابوقتادہ کو واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا۔
برطانیہ نے سخت گیر موقف رکھنے والے مسلمان رہنما ابوقتادہ الفلسطینی کو ان کے آبائی ملک اردن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشت گردی کے الزام میں گذشتہ 10 سال سے زائد عرصے سے قید ابوقتادہ پر اردن میں ملکی قوانین کے تحت دہشت گردی اور دیگر الزامات کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ ابوقتادہ کو اتوار کو واپس اردن بھجوانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ادارے کے مطابق ابوقتادہ کو اسامہ بن لادن کا دست راست تصور کیا جاتا تھا۔ انھیں 2001 میں گرفتار کیا گیا۔ اردن کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری کے بعد برطانیہ نے ابوقتادہ کو واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا۔