ریاست مدینہ خدوخال نظریاتی کونسل نے کمیٹی بنا دی

آئندہ ماہ گول میزکانفرنس میں علما، مشائخ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

نیا نکاح فارم آئندہ اجلاس میں پیش ہوگا، نجی سود بل وزارت کو بھیج دیا، ڈاکٹر قبلہ ایاز۔ فوٹو : فائل

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کہاکہ ریاست مدینہ کے خدوخال کا جائزہ لینے کیلیے 25 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ایک انٹرویومیں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف ہمیں کہاگیاکہ اسلامی نظریاتی کونسل ریاست مدینہ کے خدوخال تیار کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے،25 رکنی کمیٹی میں ماہرین اور علماء کوشامل کیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ ریاست مدینہ کے خدوخال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کونسل کے شعبہ تحقیقات کو ذمے داری سونپ دی گئی،اس مقصدکے لیے آئندہ ماہ گول میزکانفرنس بھی کرائیں گے جس میں شریک علماء، مشائخ اوردیگر قانونی ماہرین سے معاشی، سماجی، تنظیمی،فلاحی اوردیگرامورپرمشاورت کی جائے گی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ حکومتی وزراء کی طرف سے ہمیں کہاگیاکہ ریاست مدینہ کواپنانے کے لیے سودکی حوصلہ شکنی بنیادی جزوہوگا۔
Load Next Story