شہبازشریف وزیراعلیٰ کے بجائے وزیراعظم کے سیکریٹری بنے ہوئے ہیں میاں محمود الرشید
صوبے میں دہشتگردی کے خدشات موجود تھے لیکن اس کے باوجود اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے،رہنما تحریک انصاف
RAWALPINDI:
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف صوبے کے وزیراعلیٰ کی بجائے اپنے بھائی اور وزیر اعظم نواز شریف کے "سیکرٹری "بنے ہوئے ہیں۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوتی جا رہی ہے، حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ایسی صورت حال میں حکمران پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا کر منتخب ایوان کو دہشتگردی کے سدباب کے لئے اقدامات سے آگاہ کریں۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود پنجاب کے عوام کے لئے وقت مختص کرنے کے بجائے وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہی موجود رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے خدشات موجود تھے لیکن اس کے باوجود اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جو حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔