غیر اخلاقی غیر اسلامی اور فحش مواد سے پاک سرچ انجن ’’حلال گوگلنگ‘‘ متعارف

’’حلال گوگلنگ‘‘ ایسے تطہیری نظام سے منسلک ہے جس سےغیراسلامی اور فحش مواد خود بخود ہی صارف کی اسکرین پر نہیں آئے گا۔

’’حلال گوگلنگ‘‘ ایسے تطہیری نظام سے منسلک ہے جس سےغیراسلامی اور فحش مواد خود بخود ہی صارف کی اسکرین پر نہیں آئے گا۔ فوٹو: پبلسٹی

انٹرنیٹ پر غیراخلاقی، غیر اسلامی اور فحش مواد سے پاک سرچ انجن ''حلال گوگلنگ'' متعارف کرایا گیا ہے۔

حلال گوگلنگ نامی سرچ انجن سرچنگ کے نتائج تو "گوگل" اور "بنگ" جیسے مشہور سرچ انجنوں سے ہی حاصل کرتا ہے لیکن یہ ایسے خود کار تطہیری نظام کے تحت کام کرتا ہے جو غیراسلامی، غیر اخلاقی اور فحش مواد کو صارف کی اسکرین تک نہیں پہنچنے دیتا۔


رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حلال گوگلنگ میں صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ اگر سرچنگ کے دوران ان کی اسکرین پر کوئی ایسا مواد نظر آتا ہے جو کہ حرام یا غیر اسلامی ہے تو وہ ہلال گوگلنگ کو ای میل کے ذریعے اسے ہٹانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تمام سرچ انجنوں سے ہر قسم کا مواد صارفین کی پہنچ میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں بسنے والے ڈیرھ ارب مسلمان اپنے بچوں کو غیراخلاقی مواد سے بچانے کے لیے متبادل نظام کی ضرورت محسوس کر رہے تھے۔ حلال گوگلنگ کی ٹیم کے مطابق اس سرچ انجن کی یہ خوبی ہے کہ یہ دیگر سرچ انجنوں سے کسی بھی متعلقہ موضوع سے متعلق فلٹر کرکے مواد صارف کو فراہم کرتا ہے۔
Load Next Story