کینیڈا میں خام تیل کے ٹینکرز سے لدی ٹرین میں دھماکا 5 افراد ہلاک کئی لاپتہ
پولیس نے امدادی کارروائیوں کے دوران جائے حادثہ سے 2 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
کینیڈا میں خام تیل سے بھرے ٹینکرز کو لے جانے والی ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ کئی لاپتہ ہو گئے۔
ٹرین خام تیل لے کر شمالی ڈکوٹا سے مشرقی کینیڈا کی جانب جا رہی تھی کہ صوبہ کیوبک کے شہر لک میگنٹک میں حادثے کا شکار ہو گئی، عینی شاہدین کے مطابق ٹرین میں تقریبا ً 6 دھماکے ہوئے، دھماکوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور علاقے میں واقع کئی عمارتوں، گھروں اور ہوٹلز میں آگ لگ گئی جن میں سے اکثر زمین بوس ہو گئیں، دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ 24 گھنٹے تک بھی اس پر قابو نہیں پایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کئی افراد لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پولیس نے امدادی کارروائیوں کے دوران جائے حادثہ سے 2 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد 100 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔
کینیڈا کے وزیراعظم اسٹفن ہارپر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے، دوسری جانب کینیڈین ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے ٹرین میں نصب بلیک باکس کی تلاش کر رہے ہیں جس سے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد ملے گی۔