وسیم اکرم آسٹریلوی خاتون کی محبت میں گرفتار جلد شادی کریں گے
وسیم اکرم نےملبورن کی رہائشی شنیرا تھامپسن نامی خاتون سے اپنی محبت اورشادی کی خواہش کا اظہارکیاجسے انہوں نےقبول کرلیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 30 سالہ آسٹریلوی خاتون کی محبت میں گرفتار ہو گئے ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائيں گے۔
ایک آسٹریلوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ وسیم اکرم نے ملبورن کی رہائشی شنیرا تھامپسن نامی خاتون سے اپنی محبت اور شادی کی خواہش کا اظہارکیا جسے انہوں نے قبول کر لیا، شنیرا تھامپسن کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے ان سے گھٹنوں پر بیٹھ کر انتہائی رومانوی انداز ميں شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے اپنے والد کی اجازت کی شرط رکھی جس پر وسیم اکرم نے ان کے والد سے بات کی جنہوں نے اس رشتے پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شنیرا تھامپسن نے وسیم اکرم سے شادی کے لیے اسلام بھی قبول کر لیا ہے وہ شادی کے بعد پاکستان میں رہیں گی۔
اخبار کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر سے شادی کریں گے تاہم وہ دوبارہ محبت میں مبتلا ہونے پر کافی خوش ہیں۔ خبر کی تصدیق کے لیے نمائندہ ایکسپریس نے وسیم اکرم سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم خبر کے شائع ہونے تک ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہما 2009 میں انتقال کر گئی تھیں جن سے ان کے 15 اور 12 سال عمر کے دو بیٹے ہیں۔