شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اور احتساب کا عمل شفاف ہوگا، شہباز شریف

کسی نے بھی شہباز شریف کے نام کی مخالفت نہیں کی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے، شیخ روحیل اصغر نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا اور کسی نے بھی شہباز شریف کے نام کی مخالفت نہیں کی۔


پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر اراکین پی اے سی مشاہد حسین، پرویز اشرف اور شیری رحمان سمیت دیگر نے شہبازشریف کو مبارک باد دی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کے اعتماد کا شکر گذارہوں، پی اے سی ایک موثر فورم ہے، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، احتساب کا عمل شفاف ہوگا اور احتسابی عمل کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے فارمولے پر اتفاق

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے فارمولے پراتفاق ہوگیا تھا، ذرائع کے مطابق حکومت اوراتحادیوں کو 20 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی جب کہ اپوزیشن جماعتوں کو 18 کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی۔
Load Next Story