یاسر شاہ نے جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا
لیگ اسپنر نجی مصروفیات کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوسکے تھے
KARACHI:
لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھی جنوبی افریقہ میں موجود پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا۔
قومی ٹیم اس وقت بنیونی میں ساوتھ افریقہ الیون کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ سے اپنے دورے کا آغاز کرچکی ہے، یاسر شاہ بھی پریکٹس میچ کے دوران گراونڈ میں موجود ہوں گے اور ہوسکتا ہے کہ وہ چند اوورز بھی کرائیں، اجازت نہ ملنے کی صورت میں وہ الگ سے پریکٹس کریں گے۔
نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو یاسر شاہ نے روانگی سے تین روز پہلے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں وزیراعظم نے انہیں کم میچوں میں دو سووکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارک باد کے ساتھ جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیاتھا۔
33 ٹیسٹ میچز میں 202 وکٹیں اپنے نام کرنے والے یاسر شاہ پہلی بار جنوبی افریقہ کی سرزمین پر اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین میں 26 دسمبر سےشروع ہوگا۔