پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافہ
کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 26 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے
MANILA:
اسکولوں کی تعطیلات اور کرسمس کے موقع پر پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے سال اور کرسمس کی آمد کے باعث پی آئی اے، ایئربلیو، سرین، ایمرٹس، اتحاد سمیت تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
پی آئی اے، ایئربلیو اور سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 26 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے اور اندرون ملک دیگر شہروں کے لیے بھی ٹکٹس کی قیمت 15 ہزار سے 36 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں پر 20 ہزار سے 35 ہزار تک کرایے میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیول سرچارج کی مد میں 500 تا 1000 کرائے میں اضافہ کیا ہے۔
پی آئی اے، ائر بلیو، ایمریٹس ایئر، سیرین ایئر سمیت دیگر ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ساتھ پیک سیزن کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم پہلے آئیے کی بنیاد پر ٹکٹ سستی ہے۔