روزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار مقتدا منصور انتقال کرگئے
مقتدا منصور دو ماہ سے علیل تھے
سینئر صحافی اور روزنامہ ایکسپریس کے نمایاں کالم نگار مقتدا منصور انتقال کرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتدا منصور دو ماہ سے علیل تھے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔
مقتدا منصور کو سانس پھولنے کی شکایت پر معالجین نے بائی پاس تجویز کیا تھا، جس کے بعد اکتوبر کے وسط میں وہ اس سرجری کے لیے اسپتال میں داخل ہوئے، لیکن بدقسمتی سے ان کی طبعیت سنبھل نہ سکی اور آج صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے، ان کی نماز جنازہ بعد نمازجمعہ مسجد بلال سیکٹر آر ون، گلشن معمار کراچی میں ادا کی گئی۔
شہر کے ترقی پسند حلقوں اور سول سوسائٹی نے مقتدا منصور کی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔