کے ڈی اے اسکیم 25A شاہ لطیف ٹاؤن میں پلاٹوں پر قبضہ
ایم ڈی اے افسران وایجنٹ مافیا اصل ریکارڈ غائب کرکے الاٹیز کو پلاٹ سے محروم کرنے لگا
ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی سرپرستی میں شاہ لطیف ٹاؤن میں قبضہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگئی پلاٹوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کرکے انھیں سستے داموں فروخت کیا جانے لگا،ذرائع کے مطابق کے ڈی اے اسکیم 25-A شاہ لطیف ٹاؤن میں پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیارکرکے فروخت کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے اور شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر 22A، 22B ، 30A اور 30B میں پلاٹوں کی جعلی فائلوں کی تیاری اور فروخت کا کام عروج پر ہے،پلاٹوں کے اصل مالکان کے کاغذات ایم ڈی اے ریکارڈ سے غائب کرکے غریب الاٹیز کو جمع پونجی سے محروم کیا جارہا ہے۔
متاثرین نے بتایا کہ ایم ڈی اے کے بعض افسران اور اسٹیٹ ایجنٹوں پر مشتمل گروہ گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہے،شاہ لطیف ٹاؤن میں سینکڑوں جعلی فائلیں تیار کرکے غریب الاٹیز کے پلاٹ فروخت کیے جاچکے ہیں،فراڈ اور دھوکہ دہی کا نوٹس لیتے ہوئے اینٹی کرپشن نے2 سال قبل متعدد افسران کو گرفتارکیا تھا تاہم اب گروہ نے پھر ایم ڈی اے کے افسران کی ملی بھگت سے پلاٹوں کی جعلی فائلوں کی تیاری اور فروخت کا کام شروع کردیا ہے، متاثرین شاہ لطیف ٹاؤن کے ڈی اے اسکیم 25-A نے وزیراعظم ،چیف جسٹس اور نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شاہ لطیف ٹاؤن میں غریب الاٹیزکو ان کے پلاٹوں سے محروم کرنے والے گروہ کیخلاف سخت کارروائی کریں۔