پاک چین مشترکہ عالمی فضائی مشن ’’شاہین VII‘‘ ختم شاندار تقریب کا انعقاد

پاک فضائیہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی مشترکہ مشق2ہفتے جاری رہی۔

چینی دفاعی اتاشی میجر جنرل چن ونرانگ نے پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ اورپیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس(PLAAF) کی مشترکہ عالمی فضائی مشق شاہین VIIپاکستانی آپریشنل ایئر بیس پر ختم ہو گئی۔

دو ہفتوں پر محیط اس فضائی مشق کے اختتام پرشاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایئر مارشل محمدحسیب پراچہ ، ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشنز) اس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ عوامی جمہوریہ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چن ونرانگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدیداران کو اس مشق پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ایئر مارشل محمدحسیب پراچہ نے مشترکہ مشق کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں فضائی افواج کے جوانوں اور افسران کو مشق کے شاندار انعقاد پر سراہا۔


میجر جنرل چن ونرانگ نے اپنے خطاب میں بہترین روایتی میزبانی اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنے پرپاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں مشترکہ فضائی مشق کے اختتام پر(Distnguished Visitors' Day) منایا گیا۔اس تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی ہیروز، پیپلزلبریشن آرمی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیداران،چین کے سفارتکاروں کے علاوہ حاضر سروس اور رٹائرڈ افسرانشریک تھے۔

معزز مہمانوں نے مشق کے معائنہ سیل کا دورہ اور مشق کے انعقاد کے طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔

 
Load Next Story