ٹام کروزنے کیٹی ہومز کو اختلافات ختم کرنے کی درخواست کردی

ٹام کروز اپنی بیٹی کی خاطر اپنے اختلافات کو ختم کر کے کیٹی سے دوستی کرنا چاہتے ہیں

ٹام کروز اپنی بیٹی کی خاطر اپنے اختلافات کو ختم کر کے کیٹی سے دوستی کرنا چاہتے ہیں. فوٹو: فائل

ہالی وڈ کے نامور اداکار ٹام کروز نے اپنی سابقہ بیوی کیٹی ہومز کو جذباتی خط لکھ ڈالا۔


ہالی ووڈ کو مشن امپوسیبل جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے اسٹار ٹام کروز نے اخر یہ تسلیم کر ہی لیا کہ وہ اب بھی کیٹی سے محبت کرتے ہیں اور کیٹی کو چھوڑنے پر انھیں بہت صدمہ ہوا تھا انھوں نے خط میں لکھا کہ انھیں باہمی اختلافات ختم کرنے کے لیے بہت پہلے یہ اقدام اٹھا لینا چاہیے تھا اور وہ اپنی بیٹی کی خاطر اپنے اختلافات کو ختم کر کے کیٹی سے دوستی کرنا چاہتے ہیں واضح رہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے ۔
Load Next Story