ورلڈ اسنوکر میں ماجد علی برانز میڈل پانے میں کامیاب
پاکستانی کیوئسٹ کو سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے پونگ پیابون نے شکست دے دی
پاکستان کے محمد ماجد علی آئی بی ایس ایف 6 ریڈ ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہمت ہارگئے تاہم فائنل فورمیں رسائی کی بنیاد پربرانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
مصر کے شہر مارسا عالم میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد ماجد علی کوتھائی لینڈکے معروف انٹرنیشنل کیوئسٹ ٹنواٹ ٹیرا پونگ پیابون نے آسان مقابلے میں 1-5 سے شکست دے دی، تھائی کھلاڑی نے یہ مقابلہ 70-0،1-44،25-38،7-51 اور 33-36 سے اپنے نام کرلیا۔
سیمی فائنل میں ناکام رہنے والے ماجد علی کانسی کا تمغہ پانے میں کامیاب رہے، اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں محمد ماجد علی نے بحرین کے حبیب صباح کو 1-5 سے زیر کیا تھا۔
پری کوارٹر فائنل کے لیے ہونے والے مقابلے میں ماجدعلی کوسخت مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کے خلاف 3-4 سے کامیابی ملی تھی، تاہم دوسرے قومی کیوئسٹ کو بھارت کے الوک کمار نے 0-4 سے ہرادیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ اور6ریڈ چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد آصف اور بابرمسیح کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کی پاداش میں مقابلوں میں شرکت سے روک دیا تھا، جس کے بعد ان مقابلوں میں محمد بلال اورماجد علی کوپاکستان کی نمائندگی کیلیے مصر بھیجاگیا تھا۔