کرکٹ میں پہلی بار ’روف سکس‘ بھی متعارف

یہ آسٹریلیا کا واحد کرکٹ وینیو ہے جس کے اوپر چھت موجود ہے۔

یہ آسٹریلیا کا واحد کرکٹ وینیو ہے جس کے اوپر چھت موجود ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

کرکٹ میں پہلی بار 'روف سکس' بھی متعارف ہوگیا۔

پرتھ اسکورچرز اور میلبورن رینیگیڈز کے درمیان میچ میلبورن کے مارویل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، یہ آسٹریلیا کا واحد کرکٹ وینیو ہے جس کے اوپر چھت موجود ہے۔


12 ویں اوور میں اسکورچرز کے بیٹسمین ایشٹون ٹرنر نے حریف بولر ڈین کرسٹیان کی گیند پوری قوت سے اوپر اچھالی جو چھت سے ٹکرائی اور سیدھی 30 گز کے سرکل سے تھوڑا باہر ٹرف پر آگری، جس پر امپائر نے فوراً چھکے کی کال دی، جس پر شائقین کے ساتھ کمنٹری باکسن میں موجود شین وارن اور بریٹ لی بھی الجھن میں دکھائی دیے مگر بعد میں پلیئنگ کنڈیشنزسے فیصلے کی وضاحت کردی گئی۔

 
Load Next Story