پشاور کے ہاسٹل میں نجی کالج کے لیکچرار کو قتل کردیا گیا

لواحقین کا پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

لواحقین کا پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

چترال سے تعلق رکھنے والا نوجوان لیکچرار محراب نبی کو پشاور کے نجی ہاسٹل میں قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیکچرار محراب نبی نجی کالج میں پڑھاتا تھا جسے دلہ زاک روڈ میں واقع ہاسٹل میں قتل کردیا گیا، چترال سے تعلق رکھنے والا نوجوان لیکچرار کی لاش دلہ زاک روڈ کے ہاسٹل سے ملی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ لیکچرار کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی جب کہ لیکچرار مہراب نبی کے کمرے سے اسلحہ اور گولیوں کے خول وغیرہ نہیں ملے۔

دوسری جانب لیکچرار کے قتل کے خلاف لواحقین نے پریس کلب کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story