ہوا سے2500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پرغور

ہواسے بجلی کی پیداوار سستی ہے جوتھرمل ذرائع سے پیداکی جانے والی بجلی کامتبادل ثابت ہوسکتی ہے۔ بورڈ حکام

ہواسے بجلی کی پیداوار سستی ہے جوتھرمل ذرائع سے پیداکی جانے والی بجلی کامتبادل ثابت ہوسکتی ہے۔ بورڈ حکام فوٹو: فائل

صوبہ سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقے ہواسے بجلی پیداکرنے کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔

وفاقی حکومت متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوارحاصل کرکے توانائی بحران کے خاتمے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ متبادل توانائی بورڈکے حکام کا کہناہے کہ ہواسے بجلی کی پیداوار سستی ہے جوتھرمل ذرائع سے پیداکی جانے والی بجلی کامتبادل ثابت ہوسکتی ہے۔ ہواسے بجلی کی پیداوارکے حصول کے لیے کیے گئے سروے نتائج کے مطابق سندھ میںجھمپیر، کراچی، حیدرآباد اوربدین جبکہ صوبہ بلوچستان میںگوادر اورمکران کے اضلاع اورساحلی پٹی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔




منصوبے کے آغازسے روزگار کے نئے مواقع بھی پیداہوںگے۔ ملک میں ہواسے بجلی پیداکرنے والے جھمپیرپروجیکٹ نے دسمبر 2012 میں کام شرع کردیا تھاجس سے50میگاواٹ بجلی کی پیداوارحاصل کی جارہی ہے۔ متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈکے ترجمان نے کہاہے کہ حکومت 2015کے اختتام تک ہوا سے بجلی پیداکرنے والے منصوبوںکے ذریعے 2500 میگا واٹ تک بجلی پیداکرنے کاارادہ رکھتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story