حنیف عباسی 25اگست کودرخواست ضمانت دائرکرینگے

اے این ایف کے اندراج مقدمے کے دائرہ اختیار کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

اے این ایف کے اندراج مقدمے کے دائرہ اختیار کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا. فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ اسکینڈل کے مقدمے میں 25 اگست کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کریںگے، مقدمہ درج کرنے پر اے این ایف کے دائرہ اختیار اندراج مقدمے کو بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔


ڈینس فارما سیوٹیکل کمپنی کے سابق ڈائریکٹر عنصر فاروق چوہدری نے موقف اختیارکیا ہے کہ بھارت،برطانیہ اور جرمنی میں ایفی ڈرین اوپن مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہے، اگر یہ منشیات ہوتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا، مقدمہ خصوصی ڈرگ عدالت میں بھیج دیا جائے جبکہ گزشتہ روز ضمانت منظور ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ عبدالستار سوہرانی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمہ جھوٹا اور من گھڑت ہے، ساڑھے4 ماہ کی گرفتاری کے بعد رہائی سے انہیں انصاف مل گیا ہے تمام ملزمان عدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔
Load Next Story