کوئٹہجعفرایکسپریس کودھماکا خیز موادسے اڑانے کی کوشش ناکام
پولیس نے ریلوے ٹریک پر نصب 15کلودھماکا خیز مواد،راکٹ قبضے میںلیکر ناکارہ بنادیے
بلوچستان کے ضلع بولان میںکولپور کے علاقے میں پولیس نے جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کولپور کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے ریلوے ٹریک پر 15کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور ایک راکٹ نصب کر رکھا ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک لیا اور کوئٹہ سے بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کرلیا جس نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواداور راکٹ ناکارہ بناکرقبضے میں لے لیا۔
ریلوے ٹریک کی چیکنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔ادھر خضدار کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کو خضدار کی تحصیل اورناچ میں دو گروپوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا نعشوں اورزخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا فوری طور پر ہلاک اورزخمی ہونے والوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔