واجد ضیاء نے آئی جی ریلوے پولیس کا چارج سنبھال لیا

ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، واجد ضیاء

ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، واجد ضیاء - فوٹو: سوشل میڈیا

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

 


پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن کے سربراہ واجد ضیاء نے آئی جی ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کو بریفنگ دی۔ آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے حکم پر پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی سربراہی کرنے والے واجد ضیاء گریڈ 21 کے افسر ہیں جو ایف آئی اے میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اب ان کا تبادلہ ریلوے پولیس میں کردیا گیا ہے۔
Load Next Story