کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈرمچ جانے سے 2 خواتین جاں بحق 3 زخمی
راشن لینے کے لئے خواتین کی بڑی تعداد جمع تھی اور اس دوران بد نظمی اور پہلے راشن پانے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔
گلشن چورنگی پر راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچ جانے سے 2 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔
کراچی کے علاقے گلشن چورنگی میں واقعہ ایک ہال میں فلاحی ادارے کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل نادار خواتین میں راشن تقسیم کیا جارہا تھا، راشن لینے کے لئے خواتین کی بڑی تعداد جمع تھی، اس دوران بد نظمی اور پہلے راشن پانے کی کوشش میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ 3 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بھگدڑ کے بعد راشن کی تقسیم کو روک دیا گیا گیا جس پر خواتین نے راشن کی لوٹ مار شروع کردی جس پر پولیس کو طلب کرنا پڑا جس نے تمام ترصورتحال پر قابو پایا۔
ایس ایچ او گلشن تھانہ کے مطابق ہر سال فلاحی ادارے کی جانب سے راشن تقسیم کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں مناسب انتطامات کیے بھی جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ احتیاط نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔