دادو میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی 12 افراد جاں بحق 19 زخمی
سول اسپتال دادو میں طبی سہولتوں کی کمی کے باعث شدیدزخمیوں کو حیدرآباد اورلاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافرکوچ الٹنے سے 12 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہدادکوٹ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ انڈس ہائی وے پر دادو کے قریب گوٹھ بوک کے مقام پرتیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں کی زیادہ تعداد خواتین اوربچوں کی ہے جس میں 3 بہن بھائی 3 سالہ کاشف، 5 سالہ میرمرتضیٰ اور 18 سالہ زبیدہ مگسی بھی شامل ہیں ، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال دادو منتقل کردیا گیا۔
سول اسپتال میں طبی سہولتوں کی کمی کے باعث شدید زخمیوں کو حیدرآباد اورلاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جب کہ معمولی زخمیوں کواسپتال میں ہی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔