حکومت نے رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 41 ہزار 872 روپے مقررکردیا
یکم رمضان المبارک کو ملک کے تمام شیڈولڈ بینکوں میں موجود کھاتوں سے زکوٰۃ کی رقم منہا کی جائے گی۔
وزارت زکوٰۃ وعشر نے رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 41ہزار872روپے مقررکیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزارت برائے زکوٰۃ وعشر نے رواں برس زکوٰ ۃ کا نصاب 41ہزار872روپے مقررکیا ہے، یکم رمضان المبارک کو وہ تمام افراد جن کے کسی بھی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کے علاوہ کھاتے ہیں اور ان میں موجود رقم مقرر کئے گئے نصاب سے زائد ہوگی اس پر زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے بھی تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
واضح رہے کہ زکوٰۃ کی شرح ڈھائی فیصد ہے تاہم غیرمسلم اور زکوٰۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے کھاتوں سے اس ضمن میں پیسے وصول نہیں کئے جاتے۔