عمران خان کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مایوس کن ہے پرویز رشید
ڈرون اوردہشتگردی سےمتعلق تحریک انصاف کاموقف بہت واضح رہالیکن عمران خان کی اےپی سی میں شرکت نہ کرنےکے یصلےسےمایوسی ہوئی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے قومی سلامتی پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مایوس کن ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت ملک میں جاری بدامنی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور اس حوالے سے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے حوالے سے وزیر داخلہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے شرکت کے لئے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی میں شرکت کریں گی اور ملک میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نکالنے کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں گی، ڈرون حملوں اور دہشت گردی کے حوالے سے تحریک انصاف کا مؤقف بہت واضح رہا ہے لیکن عمران خان کی جانب سے اے پی سی میں عدم شرکت کے فیصلے سے بہت سے لوگوں کومایوسی ہوئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے کئی منصوبوں پر کام ہورہا ہے، عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پراعتماد قابل تحسین ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی عوام کو مایوس نہیں کرے گی، ملک سے توانائی بحران کے خاتمہ کے فوائد ملک کو پرامن بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔