جدہ سے لاہور آنے والی پرواز میں خاتون مسافر جاں بحق
جہاز کی لینڈنگ کے وقت حرکت قلب بند ہونے کے باعث خاتون جاں بحق ہوئیں، ذرائع
ایئر بلیو کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 471 میں خاتون حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 471 میں خاتون حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئیں، خاتون کی موت جہاز کی لینڈنگ کے وقت ہوئی جب کہ جہاز کے لاہور ایئرپورٹ پر اترنے کے ایک گھنٹہ تک خاتون کو طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز صبح 5 بجکر 20 منٹ پر لینڈ ہوا جب کہ سول ایوی ایشن کا طبی عملہ 6 بجکر 13 منٹ پر خاتون کو چیک کرنے آیا، سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر مبشر نے خاتون کی وفات کی تصدیق کی۔