کوئٹہلاپتہ افراد کیلیے بھوک ہڑتالی کیمپ 876 ویں روز بھی جاری رہا
بی ایس او آزاد حب چوکی کے وفد کی کیمپ آمد، اظہار ہمدردی،تعاون کی یقین دہانی
لاپتہ بلوچ اسیران کا بھوک ہڑتالی کیمپ 876دن میں داخل ہوگیا لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بی ایس او آزاد حب چوکی کے ایک وفد نے لاپتہ بلوچ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہا رہمدردی کی اور اپنی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وائس فار بلو چ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین قدیر بلوچ نے کہا کہ نو آبادیاتی حکمرانوں نے بلوچ وسائل کو لوٹ کر اپنے قوموں کیلیے سکول یونیورسٹی اسپتال قائم کیے لیکن بلوچ قوم کو تاریکی دلدل میں پھینک دیا قابض نے اپنی اپنی قوموں کیلئے بہترین ہسپتال اور علاج معالجے کا بندوبست کیا لیکن غلام بلوچوں کے لیے علاج معالجے کی بجائے انکی نسل کشی کی جارہی ہے۔
بلوچ قوم کے اپنے روایتی عدالتیں تھیں جہاں پر بلوچوں کے بڑے بڑے جھگڑے اور مسائل ایک دو نشستوں میں حل ہوتے تھے لیکن پاکستانی اور ایرانی قابض نے بلوچ وطن پر قبضہ جمانے کے بعد بلوچوں کی عدالتوں کو ختم کرکے انگریزی ایرانی فارسی عدالتیں بلوچ قوم پر مسلط کیں جہاں ایک معمولی اور سادہ مسئلہ سلجھنے کے بجائے الجھ جاتا ہے۔