ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
علی رضا عابدی کو کراچی ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ کے باہر نشانہ بنایا گیا
ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی گھر کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کی رہائش گاہ خیابان غازی کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے۔انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کو سر اور گردن میں مجموعی طور پر تین سے چار گولیاں لگی ہیں جس کے باعث وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔
انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ 2 دہشت گرد ایک موٹر سائیکل پر علی رضا عابدی کا تعاقب کرتے ہوئے آئے تھے، ملزمان انتہائی تربیت یافتہ اور ماہر نشانہ باز تھے، انہوں نے ڈرائیونگ سائیڈ سے فائرنگ کی اور قتل کی واردات 10 سیکنڈ میں مکمل کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے عابدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ مانگی ہے۔
یاد رہے کہ علی رضا عابدی نے حال ہی میں عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 243 کی نشست سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔