ٹریکٹر سے ٹکرا کر بس الٹ گئی خواتین و بچوں سمیت 30مسافر زخمی

وین کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر گجو کے قریب الٹ گئی۔

وین کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر گجو کے قریب الٹ گئی۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ آنے والی بس گجو کے قریب الٹ گئی، 30 مسافر زخمی، 4 کی حالت تشویشناک، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل۔


تفصیلات کے مطابق کراچی سے دڑو آنے والی بس، وین کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر گجو کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 عورتوں اور 2 بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال مکلی پہنچایا گیا جہاں سول سرجن عزیز طاہرانی نے ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام اسٹاف کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا۔ زخمیوں میں دلبر، بابو خمیسو اور تھارو کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story