مٹھی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا حکم

مہیش ملانی کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے سمری سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو بھیج دی

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مٹھی ٹاؤن کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا حکم دیا ہے جس کی سمری سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو بھیج دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مٹھی ٹاؤن کمیٹی کو اپ گریڈ کر کے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو حکم دے دیا ہے۔


پی پی تھر پار کر کے میڈیا سیل کے مطابق ایم پی اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی درخواست پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مٹھی ٹاؤن کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا حکم دیا ہے جس کی سمری سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو بھیج دی گئی ہے۔
Load Next Story