مٹھی پولیس کا چھاپہ ارباب رحیم کا گارڈ گرفتار

جیالوں کے ایما پر گرفتار کیا گیا، کیسوبائی، نوجوان کئی مقدمات میں مطلوب ہے، تھانیدار

گرفتاری کے خلاف بزرگ خاتون کیسوبائی نے تھرپارکر میڈیا سینٹر کے سامنے احتجاج کیا اور بتایا کہ پولیس نے بلا جواز گھر میں گھس کے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

مٹھی پولیس نے ایس ایچ او در محمد کھوسو کی قیادت میں گزشتہ رات 3 بجے بجیر محلہ کے ایک گھر میں چھاپہ مارکر نوجوان عبداللہ بجیر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے دوران پولیس نے اس کی بوڑھی ماں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑدیے۔ گرفتاری کے خلاف بزرگ خاتون کیسوبائی نے تھرپارکر میڈیا سینٹر کے سامنے احتجاج کیا اور بتایا کہ پولیس نے بلا جواز گھر میں گھس کے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے بیٹے کو گرفتار کر کے لے گئے۔




انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران میرا بیٹا ارباب غلام رحیم کا سیکیورٹی گارڈ تھا جس کے بعد سے پولیس جیالوں کے کہنے پر ہم پر ظلم کررہی ہے۔ رابطے پر ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم پولیس کو مختلف مقدمات میںمطلوب تھا اور مزید ایک مقدمہ منشیات فروشی کا بھی درج کیا گیا ہے۔
Load Next Story