سندھ رجسٹرڈ وغیر رجسٹرڈ اسلحہ لائسنس کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی
محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس اور کمپیوٹرائزیشن کا ڈیٹا جاری کردیا
سندھ میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اسلحہ لائسنس کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی صوبائی محکمہ داخلہ نے سندھ کے تمام اضلاع سے جاری اسلحہ لائسنس اور کمپیوٹرائزیشن کا ڈیٹا جاری کردیا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں کراچی میں 70 ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس جاری ہوئے، سندھ کے 29 اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے گزشتہ برسوں میں 10 لاکھ 55 ہزار 476 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، ڈپٹی کمشنر کے ذریعے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجرا میں حیدرآباد سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 20 ہزار 96 اسلحہ لائسنس جاری ہوئے جبکہ لاڑکانہ ضلع 98 ہزار268 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کراچی کے ضلع جنوبی سے 88 ہزار 325 اسلحہ لائسنس جاری ہوئے۔
ضلع وسطی سے 25 ہزار، ضلع شرقی سے 44 ہزار، بے نظیرآباد ضلع سے 76 ہزار 450، سکھر سے 75 ہزار97 اسلحہ لائسنس کا اجرا ہوا، رپورٹ کے مطابق کراچی ڈویژن سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار255، حیدرآباد ڈویژن سے 2 لاکھ 99 ہزار451، سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع سے ایک لاکھ 22 ہزار632 ، لاڑکانہ ڈویژن سے ایک لاکھ 51 ہزار 259، میرپور خاص ڈویژن سے 59 ہزار 391 اور بے نظیر آباد ڈویژن سے ایک لاکھ 68 ہزار 488 اسلحہ لائسنس کا اجرا ہوا، ڈپٹی کمشنرز نے 2009 سے 2013 کے دوران 2 لاکھ 3 ہزار 847 اسلحہ لائسنس کا اجرا کیا۔
محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ کی منظوری سے 12 ہزار 15 اسلحہ لائسنس جاری کیے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر 2018 تک 5 لاکھ 12 ہزار 167 افراد نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلیے رجوع کیا اور تاحال اس عرصے کے دوران 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کیے جا چکے ہیں، رپورٹ کے مطابق 33 ہزار 209 اسلحہ لائسنس نادرا کے پاس ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران 61 ہزار 742 اسلحہ لائسنس کی درخواستیں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں زیرالتوا ہیں۔