انضمام الحق نے سرفراز کی ٹیسٹ کپتانی پر بحث غیرضروری قرار دے دی
ورہ جنوبی افریقہ مشکل لیکن نوجوان کرکٹرز سے اچھی امید ہے
پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی پربحث کوغیرضروری قرار دیدیا۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل پاکستان کو طویل فارمیٹ کی کوئی سیریز ہی نہیں کھیلنا، فی الحال یہ کوئی ایسا مسئلہ ہی نہیں کہ جس پر بات کی جائے، قومی ٹیم سرفراز احمدکی قیادت میں ہی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کرکٹرز کو ون ڈے میچز کیلیے تیاری کروا رہے ہیں، اس فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن مگربہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے، کوچز اور دیگراسٹاف اس ضمن میں کام کررہے ہیں۔
ورلڈکپ میں اچھی تیاری کے ساتھ جائیں گے، دورہ جنوبی افریقہ مشکل لیکن نوجوان کرکٹرز سے اچھی امید ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پرامید ہیں، پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز میں غیر ملکی کرکٹرز نے شرکت کی، چوتھے ایڈیشن میں 8میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے، آہستہ آہستہ غیرملکی ٹیمیں بھی آنے کیلیے تیار ہوجائیں گی۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ سے نوجوان کرکٹرز کو مستقبل کیلیے اچھا تجربہ حاصل ہوتاہے، لاہور وائٹس اور راولپنڈی کے درمیان فائنل زبردست رہا۔