فیصل نبی قتل کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری
عدالت نے کورٹ محرر تھانہ ڈیفنس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ روزنامچے میں انٹری کرے
جوڈیشل مجسٹریٹ انچارج جج جنوبی ذیشان منظور نے فیصل نبی قتل کیس میں ملوث منصور مجاہد، معصومہ زینب اور انب زہرہ حمید کے مقدمے میں عبوری چالان جمع نہ کرانے پر مقدمے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے کورٹ محرر تھانہ ڈیفنس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ روزنامچے میں انٹری کرے اور تفتیشی افسر کو آج عدالت میں مقدمے کا عبوری چالان جمع کرانے کیلیے پابند کریں۔
واضح رہے کہ فاضل عدالت نے گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر کو173 کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا اور3 گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے کی درخواست بھی منظور کی تھی تاہم پیر کو تفتیشی افسر نے عدالتی احکامات نظرانداز کردیے تھے۔