ویمنز کرکٹ پاکستان نے ایک دن میں 2 بار آئرلینڈ کو مات دیدی
پہلے ٹی 20 میں 4، دوسرے میں 10 وکٹ سے فتح ہاتھ آئی، جویریہ ودود کی نصف سنچری
ویمنز کرکٹ میں پاکستان نے ایک ہی دن میں 2 بار آئرلینڈ کو ٹوئنٹی 20 میچز میں مات دے دی۔ پہلے مقابلے میں 4 اور دوسرے میں 10 وکٹ سے فتح ہاتھ آئی، جویریہ ودود نے نصف سنچری کا اعزاز پایا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی مقابلے میں میزبان سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر116 رنز اسکور کیے، شیلنگٹن 43، کپتان ای جوائس 23 اور ڈینلی 21 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہیں، دیگر کوئی کھلاڑی دہرے اعداد میں داخل نہ ہو سکی، ندا راشد نے صرف 13 رنز دے کر 3 پلیئرز کو پویلین بھیجا، بسمہٰ معروف نے 2 وکٹوں کیلیے 20 رنز دیے، جواب میں مہمان ٹیم نے 7 بالز قبل 6 وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا، ندا راشد نے ناقابل شکست 39 رنز بنائے، اوپنر جویریہ ودود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 119 کا مجموعہ حاصل کیا، شیلنگٹن 42 جبکہ کپتان ای جوائس اور ای رچرڈسن 24،24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، دیگر پلیئرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو پائیں، جویریہ رؤف نے 2 وکٹوں کیلیے 23 رنز دیے، سعدیہ یوسف اور ندا راشد نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر وکٹ کھوئے18.2 اوورز میں 123 رنز بنا لیے، جویریہ ودود نے ناقابل شکست 56 رنز بنانے کیلیے 63 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 چوکے لگائے، جویریہ رؤف 40 پر ناٹ آؤٹ رہیں، انھوں نے48 میں سے 2 بالز کو باؤنڈری کی سیر کرائی، میزبان ٹیم نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے18 وائیڈ سمیت27 فاضل رنز دیے۔