عمران نیازی کی انتقامی کارروائیاں ان کے گلے کا پھندا بنیں گی حمزہ شہباز
نیازی صاحب کے احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے اوریہ انتقامی احتساب آپ کو بہت مہنگا پڑے گا، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی انتقامی کارروائیاں ان کے گلے کا پھندا بنیں گی۔
نیب لاہور آفس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا جعلی احتساب جاری ہے، نوازشریف نے نیب کورٹ کی 165 پیشیاں بھگتیں اور شہباز شریف 3 ماہ سے گرفتار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاہور،راولپنڈی اورملتان میٹرو 90 ارب میں بنیں جب کہ پشاور میٹرو کی لاگت ایک کھرب تک پہنچ گئی ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روک دیا گیا، پاسپورٹ ضبط
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمیں کھوکھلے نعروں سے نہ ڈراؤ، نیازی صاحب کے احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے اوریہ انتقامی احتساب آپ کو بہت مہنگا پڑے گا، احتساب ہوناچاہیے لیکن یہ کیسا احتساب ہے جس میں نوازشریف اور شہبازشریف جیل میں جائیں اور آپ چیئرمین نیب کے ساتھ ملاقات کریں، عمران نیازی کی انتقامی کارروائیاں ان کے گلے کا پھندا بنیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی حمزہ شہباز سے ڈھائی گھنٹے تفتیش
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب لاہور آفس میں پیش ہوئے جہاں ان سے آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالوں سے تفتیش کی گئی، حمزہ شہباز اس سے قبل بھی صاف پانی کمپنی کیس اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب میں پیش ہوچکے ہیں۔