لیاری میں امن کیلیے بلوچ اورکچھی برادری میں کامیاب مذاکرات
رنجشیں بھلا کر لڑائی ختم کر نیکا اعلان،ملکرلیاری میں امن قائم کرنیکی کوشش کرینگے،بلوچ اورکچھی برادری
لیاری میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہدایت پرکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیرصدارت پیرکوکچھی اور بلوچ برادری کے وفد کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے۔
5 گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات میں دونوں فریقین کی جانب سے تمام ترشکایات اوررنجشیں بھلا کر لڑائی ختم کر نے کا اعلان کیا گیا، ایک دوسرے سے مل کرلیاری میں قیام امن کے لیے انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ کوششیں کرنے کا اعلان کیا گیا، کمشنرکراچی نے اپنے دفتر میں کچھی برادری، بلوچ برادری کے نمائندہ وفود ،فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اور کراچی چیمبرآف کامرس کے نمائندوں، ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج اور ایڈمنسٹریشن کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں تمام فریقین کوکھل کربات کر نے کا بھرپوراورپورا موقع دیاگیا،دونوں برادریوں کے نمائندوں نے فرداً فرداً اپنی شکایات،مشکلات،لڑائی کی وجوہات اوردیگر تفصیلات سے آگاہ کیا اورکہاکہ لیاری میں مسلسل لڑائی کے باعث دونوں برادری کواب تک کافی جانی اور مالی نقصانات اٹھانا پڑے ہیں،نوجوان لڑکوں کوکام اور بچوں کواسکول نہیں بھیجاجارہاہے،خواتین وبچیاں سخت خوف وہراس میں مبتلاہیں لوگ شدید عدم تحفظ کاشکارہیں،بدامنی کے باعث بے روزگاری بڑھی ہے۔
جس کے باعث نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ لیاری میں کھیلوں اور کاروباری سرگرمیاں،سماجی سرگرمیاں سب بند ہیں، ہم امن پسندلوگ ہیں نہ کسی سے لڑائی جھگڑاکررہے ہیں اورنہ جھگڑا چاہتے ہیں،دونوں برادری کواس پلیٹ فارم سے یہ عہدکر نا چاہیے کہ ہم اپنی نسلوں کی بقا، علاقے، شہراور ملک کی ترقی کے لیے آئندہ ایک دوسرے سے نہیں لڑنا ہے بلکہ اپنے علاقے سے جرم اورجرائم کاخاتمہ کرنا ہے اس سلسلے میں انتظامیہ اورقانون نافذ کر نے والے اداروں سے بھرپور تعاون اوران کی مددکی جائے گی،انھوں نے کہا کہ ہم کمشنرکراچی شعیب احمدصدیقی پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ہم سے رابطے میں ہیں۔
کمشنر کراچی جو بھی فیصلہ کر ینگے ہم دونوں فریقین کو وہ قابل قبول ہوگا،کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ انسان کی جان ومال کی حفاظت کی خاطرحکومت کی ہدایت پر انتظامیہ کی طرف سے لیاری کو ایک بار پھرامن کا گہوارہ بنانے کی پر خلوص کوشش کی گئی ہے ، امید ہے کہ لیاری کے لوگ ان کوششوں کومل کر کامیاب بنائینگے ، ماضی کی طرح شیروشکر ہونگے، لیاری کے مسائل پربھرپور توجہ دی جائیگی ،اجلاس میں تاجر برادری کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا گیا ہے،کمشنر کراچی نے کہا کہ لیاری میں مکمل اور مستقل پائیدار امن کے قیام کے لیے کچھی برادری اور بلوچ برادری کے 2،2 ممبران پرمشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ ہواکہ آج کے فل کورم کا اجلاس ہرپیرکو جبکہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ساؤتھ مصطفی جمال قاضی کی زیرصدارت روز ہوا کرے گا جس میں ڈی آئی جیساؤتھ پولیس ڈاکٹر عامر شیخ اور کچھی و بلوچ برادری کے کمیٹی کے ممبران شریک ہونگے اورامن امان کے حوالے سے مسائل کا جائزہ لیکرانھیں حل کیا جائے گا، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج قادر تھیبو ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون کامران شمشاد ڈپٹی کمشنر ساؤتھ مصطفی جمال قاضی، کچھی و بلوچ برادری کے نمائندے محبوب ہنگورو ، یونس سومرو ، ابراہیم کے نگار، ایم اختر جرک ،ایم اسلم ، محمد افضل ، ظفر بلوچ ، حبیب حسن ، ڈی آئی جی پولیس ساؤتھ ڈاکٹر عامر شیخ ، نائب صدر FPCCI گلزار فیروز ، نوید جان بلوچ ، صدر KCCIہارون اگر ، چیئرمین FABAATIہارون شمسی ، وائس چیئرمین کاٹی نیازاحمد ،نور احمد ، ایم اے ملک ،آصف رشیداور افتخار احمد موجود تھے۔