سیکیورٹی کانفرنس کی باتیں فی الحال زبانی کلامی ہیںمنورحسن
ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہواورامن بھی آئے دونوں باتیں اکٹھی نہیں چل سکتیں
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا سیکیورٹی کے حوالے سے حکومتی کانفرنس میں شرکت کے لیے ٹیلی فون آیا تھا۔
تحریری دعوت نامہ ملے گا توپتہ چلے گاکہ اس کے موضوعات کیا ہیں،فی الحال ساری باتیں زبانی کلامی ہیں۔ پیرکو اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگرپیپلزپارٹی یہ چاہے کہ ایم کیوایم حکومت میں بھی شامل ہواورامن بھی آجائے تو یہ دونوں باتیں اکٹھی نہیں چل سکتیں۔
ایم کیوایم کوبھی اپنے رویوں پرغورکرنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں منورحسن نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے بھی ابھی تک امریکی مداخلت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ہرڈرون حملے کے بعد ایک روایتی مذمتی بیان آتا ہے جو کافی نہیں۔