بچوں کی سیکیورٹی اورسیفٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا لاہور ہائیکورٹ

ہم یہاں کسی کوٹانگنے نہیں بیٹھے،ذمے داروں کوسزا ملے گی توسب ٹھیک ہو جائینگے،چیف جسٹس

ناقص معیاری کٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ 2 اکتوبر تک طلب فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمرعطا بندیال نے غیرمعیاری کٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلیے دائردرخواست کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ ہم یہاں کسی کو ٹانگنے نہیں بلکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے بیٹھے ہیں، ذمے داروں کوسزا ملے گی توباقی سب خوبخود ٹھیک ہوجائیں گے۔

بچوں کی سیکیورٹی اورسیفٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، فاضل جج نے ناقص معیاری کٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ 2 اکتوبرتک طلب کرلی۔پیر کوکیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزارکے وکیل نے بتایاکہ گجرات میں اسکول وین کا سلنڈر پھٹنے سے متعدد بچے جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ابھی تک حکومت نے ذمے داروں کا تعین نہیں کیا۔ ڈی پی اوگجرات کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیاکہ غیرمعیاری کٹس والی گاڑی مالکان کیخلاف کارروائی کی جاری ہے۔ اوگرا حکام کاکہناہے کہ ایسے واقعات کاازسرنوجائزہ لے کرکارروائی کی جارہی ہے۔




فاضل جج نے حکم دیاکہ پرائیوٹ اسکولز وین کو رجسٹرڈ کیا جائے اور حکومت غیر معیاری سلنڈراستعمال کرنیوالی گاڑیوں، رکشا اورایمبولینس اور اسکول وین مالکان کیخلاف سخت کارروائی کرے جو پرائیوٹ اسکول انتظامیہ وین کورجسٹرڈ نہیں کریگی ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
Load Next Story