شہبازشریف کے طبی معائنہ کیلئے 8 رکنی بورڈ تشکیل 

شہبازشریف کے طبی معائنہ کیلئے قائم بورڈ نے میڈیکل ہسٹری مانگ لی ہے

پمزاسپتال کے شعبہ جنرل سرجری کے سربراہ ڈاکٹرتنویرخالق کوبورڈ کا چیئرمین بنایا گیا ہے: فوٹو: فائل

پمزاسپتال کے سربراہ نے شہبازشریف کے طبی معائنہ کیلئے 8 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پمزاسپتال کے سربراہ ڈاکٹرامجد نے شہبازشریف کے معائنہ کیلئے 8 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا۔ بورڈ میں جنرل میڈیسن، پیتھالوجی، ریڈیالوجی، کارڈیالوجی، آنکولوجی اورگیسٹروانٹیرولوجی کے سربراہان شامل ہیں، پمزاسپتال کے شعبہ جنرل سرجری کے سربراہ ڈاکٹرتنویرخالق کوبورڈ کا چیئرمین جب کہ اسپتال کے ڈپٹی ایکزیکٹوڈائریکٹرڈاکٹرذوالفقارغوری کوبورڈ کا سیکرٹری مقررکیا گیا۔

شہبازشریف کے طبی معائنہ کیلئے قائم بورڈ نے میڈیکل ہسٹری مانگ لی ہے، میڈیکل بورڈ شہبازشریف کا معائنہ کرنے سے قبل سابقہ ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے گا اورمعائنہ کے بعد اپنی تجاویزاورآئندہ کیلئے مینجمنٹ پلان بھی دے گا۔
Load Next Story